نمائندہ نوائے وقت سمبڑیال ذیشان بٹ کو قتل کرنیوالے 2ملزمان گرفتار مرکزی ملزم تاحال مفرور
سیالکوٹ(نامہ نگار) پولیس نے سمبڑیال میں نوائے وقت کے رپورٹر کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ بیگووالہ کے قصبہ بیگووالہ میں گزشتہ ماہ کی 27تاریخ کو مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین یونین کونسل عمران چیمہ اسکے ساتھیوں نے نوائے وقت
کے رپورٹر ذیشان اشرف بٹ کا قتل کیا تھا۔ گزشتہ روز پولیس نے عثمان عرف شیشو کو بہاولپور اور شاہد عرف شاہدا کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان کا کہنا کہ مرکزی ملزم عمران چیمہ کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔ فیملی کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جلد ہی تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا رہا ہے۔
2گرفتار