نواز شریف چودھری نثارکو ٹکٹ دینگے یا نہیں، یہ میرا اختیار نہیں : مریم نواز
اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ تمام جیتنے والے امیدواروں کی پہلی ترجیح ن لیگ ہی ہوتی ہے ،خوشی ہے کہ کیس ہمارے حق میں ہو یامخالف لیکن سب رپورٹ ہو رہا ہے گزشتہ روز احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میاں نواز شریف چودھری نثار کو ٹکٹ دیں گے یا نہیں یہ میرے اختیار میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کا مستقبل اچھا ہے۔ خوشی ہے کہ کیس ہمارے حق میں ہو یامخالف لیکن سب رپورٹ ہو رہا ہے۔
مریم نواز