شمالی آئر لینڈ کی باکسنگ ٹیم کے کپتان نے خود کو بے گناہ قرار دیدیا
گولڈ کوسٹ (سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز سے باہر کئے جانے والے شمالی آئرلینڈ کی باکسنگ کی ٹیم کے کپتان سین میکمب نے کہا ہے سچ سامنے آنے پربہت خوش ہوں ۔ ہوٹل کے واقعہ کے بعد مجھے گیمز سے باہر کر کے نوٹس جاری کیا گیا۔ ہماری مینجمنٹ نے واقعہ کی تحقیقات کرائی اور مجھے بے قصور قرار دیا ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ کی ہمدردیاں میرے ساتھ ہیں ۔ اب میں بہت خوش ہوں کیونکہ سچ سامنے آگیا ہے ۔