• news

باکسرعامر 2 سال بعد21اپریل کو کینیڈین حریف فل لوگر یکو کا مقابلہ کرینگے

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان 2سال بعد رنگ میں اتریں گے،شائقین فائٹ دیکھنے کےلئے بے قرار ہیں۔برطانوی کاونٹی مرسی سائیڈ میں عامر خان 21 اپریل کو ویلٹر ویٹ کیٹیگری مقابلے میں کینیڈین باکسر فل لوگریکو کے مدمقابل ہوں گے جس کے لئے انہوں نے بھرپور پریکٹس کا آغاز کردیا۔عامر خان کے نئے امریکی کوچ جوئے گوسین انہیں تربیت دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ امریکی ٹرینر ورجل ہنٹر سے تربیت لے رہے تھے جن کی ناساز طبیعت کے باعث باکسر عامر خان کو ٹرینر تبدیل کرنا پڑا۔

لیور پول کے ایکو اآرینا میں ہونے والے اس مقابلے میں عامر خان کو ہوم گراونڈ کا فائدہ ہوگا جہاں شائقین ان کی فائٹ دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن