• news
  • image

پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام کویت میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں جلسہ

بیورو چیف: عبدالشکور ابی حسن
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ایک قوم بننے کے لئے قومیت، صوبائیت و لسانیت کو بھلانا پڑتا ہے۔ پاکستانی ایک بہادر قوم ہے اس کو بد قسمتی سے قائداعظم کے بعد کوئی لیڈر نہیں ملا۔ان خیالات اظہار انہوں کویت میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت زیراہتمام ایک شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلمان اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو راستے خود بخود بن جاتے ہیں۔ ہماری قوم کو پٹھان، بلوچی، پنجابی اور سندھی میں تقسیم کردیا گیا اور انہی ناموں کا کارڈ استعمال کیا گیا لیکن اب ایسا نہیں چلے اب صرف اور صرف پاکستان کارڈ استعمال ہو گا جس کی ابتدائ￿ عمران خان نے کی ہے۔انہوں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہر کارکن کا بھروسہ اللہ تعالی پر ہے ہماری کامیابی اسی میں ہی ہے کہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کی بجا آواری کریں۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ اب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہاہے خیبر پختون خواہ کے صرف ایک شہر کوہاٹ میں 130 ارب کی لاگت سے ترقیاتی پروجیکٹ شروع کیے گئے اور دیگر علاقوں میں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں میرا ایمان کامل ہے کہ آئندہ پاکستانیوں کو روزگار کے لئے بیرون ممالک نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے تحریک انصاف بخوبی آگاہ ہے ہم اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس موقعہ پر انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر اخلاق احمد ملک نے کہاکہ ہمیں یوم پاکستان ایک پرچم تلے منانا چاہئے۔ اس خوبصورت تقریب میں فخر الزمان خان نے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں کی بے حسی اور لوٹ مار کا ذکر کیا۔ محمد فیصل کا کہنا تھا کہ متحد ہو کر جدوجہد کیجئے اور خاندانی نظام سیاست کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنا کردار اس طرح سے ادا کیجئے کہ اب اس خاندانی نظام سیاست کا کوئی ٹوٹ بٹوٹ ہم پر مسلط نہ ہو۔ معروف گلوگار محمد ابراہیم، نبیل اور ذاگر انور حسین نے قومی گیت گا کر لوگوں کے جذبات کو گرمایا۔خالد سجاد احمد اور خضر حیات خضر نے منظوم شکل میں مادر وطن کو خراج تحسین پیش کیا۔ کویت کے یوم آزادی کے موقع پر کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم میں انعامات بدست مہمان خصوصی جناب شہریار خان آفریدی تقسیم کئے گئے اور آخر میں پاکستان تحریک انصاف کویت کے سیکرٹری اطلاعات یاسر قاضی نے میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں قاری صہیب انجم نے تلاوت قرآن مجید اور معروف نعت خواں جناب سرور حسین نقشبندی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شہر یار خان آفریدی نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کی بیٹی ہے پاکستان اس وقت اپناوطن ہیجب وہ چاہے آ جا سکتء ۔انہوں نے کہا عمران خان کا فی الحال ملالہ یوسفزئی سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں وہ ممبر سازی مہم میں بہت مصروف ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کس ایجنڈے پر پاکستان آئیں یہ وہی لوگ بہتر بتا سکتے ہیں جو اس کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں الزام تراشیاں ایسے ٹولوں کا وطیرہ بن چکا ہے۔انہوں نگران وزیر اعظم بنانے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اچھی اور غیر متازعہ شخصیت ہوئی تو پی ٹی آئی اس کی حمایت کرے گی اگر حکومت اور اپوزیشن لیڈر نے متنازعہ شخصیت کو نگران وزیر اعظم بنایا تو پی ٹی آئی اس کی نہ صرف مخالفت کرے گی بلکہ عدالت میں جائیں گے۔شہر یار خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کو ان کا ووٹ کا حق دلوا کر رہیں گے ہمیں عدالت سے امید ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ان حق دے گی کیونکہ اوورسیز پاکستانی ملک میں زرمبادلہ بھیج کر حکومت کو معاشی استحکام دیتے ہیں لیکن حکومت ان کو ان کا حق نہیں دے رہی پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔قبل ازیں انہوں نے پارٹی عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارکن عمران خان کے بازو بنیں آپ کی طاقت ہی پارٹی کی طاقت ہے۔انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ اگر کوئی عہدے کی وجہ سے پارٹی آتا ہے تو وہ پارٹی کاوفا دار نہیں وہ عہدے کا لالچی ہے پارٹی ہائی کمان جو فیصلہ کرے اسے قبول کرنا چاہئے عمران خان کو اقتدار کا لالچ نہیں اقتدار تو اس کے پیچھے پیچھے ہے وہ قوم کو مضبوط کرنا چاہتاہے قوم کے حق کے لئے وہ میدان میں اترا ہے اس کی کامیابیوں سیاسی مخالفین خائف ہیں کیونکہ اس کا ایجنڈا مضبوط پاکستان اور عوام کے حقوق ہیں جن پر لوگوں نے قبضہ کیا ہوا وہ اس سے قوم کے نجات دلوانا چاہتا یے۔ای سوال پر شہر یار آفریدی نے کہا کہ ہمارا شوسل میڈیا بڑا مضبوط تھا لیکن مریم نواز نے اپنے آقاوں سے پیسہ لے کر شوسل میڈیا میں پھینکا اس نے بے دریغ پیسہ لگایا ہے جس سے وہ شوسل میڈیا میں کامیاب ہے لیکن ہمارے ذہین و فہیم شوسل میڈیا موجود ہے جو اپنی حق حلال کی کمائی سے ان لیٹروں کا مقابلہ کر رہا ہے.انہوں نے کہاکہ امیر مقام نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے منتیں کرتارہا جب اس کو نہیں لیا گیا تو اس نے ن لیگ کو جائن کیا انہوں نے کہا لوہے کا کاٹنے کے لئے لوہے کی ضرورت پڑتی ہمیں مقابلہ کے لئے ہمیں ایسے افراد کو پارٹی میں لینا پڑتاہے ۔انہوں نے کہا کارکن اپنے آپ کو مضبوط بنائیں یا نہ سوچیں کہ عمران خان فلاں کو کیوں ٹکٹ دیا اورفلاں کو کیوں نہیں دیا جو اس کا اہل ہوگا کپتان اس کو اسی پوزیشن پر کھڑا کرے جہاں وہ اہل ہو گا۔آخر شہر یار آفریدی کو کارکنوں کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کی گی اس موقعہ پر ہی ٹی آئی صدر ملک اخلاق احمد۔سینئر رہنما پیر امجد حسین۔ریاض انجم۔فخر زمان۔مبشر خان۔قاضی یاسر۔عظمت خان۔عامر روشن۔ادیب عباسی۔کاشف۔اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔پاکستانی ڈاکٹر سوسائٹی ان کویت کے صدر ڈاکٹر شجاع الدین کھوکھر نے تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں سفیر پاکستان غلام دستگیر کی خصوصی ملاقات ہوئی اس موقعہ پر انہیں پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا اور انہیں اصل حقائق سے آگاہ کیا گیا آخر پاکستانیوں کے ویزوں عائد پابندی کیوں نہیں اٹھائی جارہی جس پر شہر یار آفریدی نے کہاکہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس مسئلہ پر آواز بلند کریں اور تمام حقائق قوم کے سامبے لائیں گے کہ کن لوگوں کی وجہ سے پاکستانیوں کے مسائل حل نہیں ہورہے ۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن