• news

کسان برادری پیڈا کی تشکیل کردہ تنظیموں کے الیکشن میں بھرپور شرکت کرے: امانت اللہ خان

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیرآبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ خان شادی خیل نے کہا ہے کہ کسان برادری نہری انتظام و انصرام میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لئے پیڈا کی تشکیل کردہ کسان تنظیموں کے الیکشن میں بھر پور شرکت کرے تاکہ نہری پانی کی مساویانہ تقسیم کا نظام مزید بہتر ہو سکے اور اس طرح زرعی پیداوار میں بھرپور اضافہ ہو۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیڈانے لوئر چناب کینال (شرقی و غربی) ایریا واٹر بورڈز کی کسان تنظیموں کے انتخابات کے لئے ضروری اقدامات شروع کر دئیے ہیں جبکہ لوئر باری دوآب کینال ساہیوال کی کسان تنظیموں کے الیکشن کی بھی جلد منظوری دے دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن