• news

ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا کے اشتراک سے عالمی نمائش برائے صحت

لاہور (نیوز رپورٹر) ہیلتھ ایشیا اور فارما ایشیا کے اشتراک سے لاہور ایکسپو میں تین روزہ 14ویں عالمی نمائش برائے صحت کا اختتام ہو گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے نمائش میں لگائے گئے ملکی و غیر ملکی دوا ساز اداروں کے سٹال کو دیکھا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس قسم کی نمائش میڈیکل کے طلبا کیلئے ایجوکیشن کا کام کرتی ہے۔ حکومت اس سلسلے میں اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن