• news

ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس بنک کی نئی پہچان ، چھوٹے کاروباری افراد کے لئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان

لاہور (پ ر) ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس بنک نے نیا لوگو اور برانڈ کی نئی شناخت متعارف کرا دی۔ ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس بینک کا نیا لوگو اور نئی برانڈ آئیڈینٹٹی پانچ سال کے مختصر عرصے میں کمپنی کی حاصل کی گئی کامیابیوں اور پاکستان میں مائیکروفنانس کے شعبے میں مثبت رجحانات کو متعارف کروانے کے کمپنی کی عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ ایڈوانس مائیکروفنانس بینک کا یقین ہے کہ دیرپا معاشی اور معاشرتی ترقی کیلئے نجی کاروبار کے شعبے کی ترقی لازمی ہے۔ تقریب کے دوران ایڈوانس پاکستان کے سی ای او زین العابدین عثمانی نے کہا ہمارا مشن ہے کہ چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد کو ان کی ضرورت کے مطابق ذمہ دارانہ طریقے سے مالیاتی سہولت اور دیگر مسائل کا طویل المعیاد حل فراہم کریں۔ چیئرمین ایڈوانس پاکستان اور ڈائریکٹر ایڈوانس ایس اے کلاڈے فلاگن نے نئی شناخت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہم خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن