• news

اسلامی بینکنگ کے اثاثہ جات اور ڈیپازٹس کی شرح بالترتیب 12.4 فیصد اور 14.5 فیصد تک بڑھ گئی

اسلام آباد (اے پی پی) بینکاری کے شعبہ میں اسلامی بینکنگ کے اثاثہ جات اور ڈیپازٹس کی شرح بالترتیب 12.4 فیصد اور 14.5 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر 2017ء کو ختم ہونے والی آخری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات میں 9.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران اثاثوں میں 189 ارب روپے کے اضافہ سے گذشتہ سال کے اختتام پر شعبہ کے اثاثہ جات کی مالیت 2.272 کھرب روپے تک پہنچ گئی۔ روایتی بینکوں کی اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنے والی برانچز کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی بھی 23.1 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ سال 2017ء کے آخری تین ماہ کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں 13.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن