• news

بدعنوانیاں ثابت ہونے پر پنجاب بھرمیں ترقیاتی کاموں کے بلوں کی ادائیگی روک دی گئی

فیروزوالہ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حالیہ دورہ شیخوپورہ اورخانیوال میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیرانتظام ہونے والے ترقیاتی کاموں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیاں ثابت ہوجانے کے بعد پنجاب بھرمیں محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے ترقیاتی کاموں کے بلوں کی ادائیگیوں کوروک دیاگیا ہے اور ان بلوں کی ادائیگیوں کوتھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی رپورٹ سے مشروط کردیاگیاہے باخبرذرائع نے بتایاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیرانتظام ہونے والے اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں کی انسپکشن کے لیے ایک پرائیویٹ فرم کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اس فرم نے ایک رپورٹ وزیراعلیٰ کوپیش کی ہے جس میں ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے ناقص میٹریل کی لیبارٹری رپورٹس کی بنیاد پر حیرت انگیز انکشافات کیے گئے ہیں اورکہاگیاہے کہ خانیوال سمیت کئی اضلاع میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیرانتظام ہونے والے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے مرتکب افسروں کے خلاف فوری طورپر انضباطی کاروائی عمل میںلائی جائے ذرائع نے اس رپورٹ کے بعد حکومت پنجاب نے محکمہ بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وساطت سے صوبہ بھر کے کمشنروں اورڈپٹی کمشنروں کوہدایت جاری کی ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیرانتظام ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کروائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن