• news

صحت و تعلیمی سہولیات کا فقدان حکومتی نا کامی کا ثبوت ہے: ذکر اللہ مجاہد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ صحت و تعلیم کی سہولیات کا فقدان حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ غریبوں کیلئے سرکاری ہسپتالوںمیں صحت کی سہولیات اور ادویات کی عدم فراہمی محکمہ صحت سمیت انتظامیہ کی کرپشن اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے ۔ کروڑوں، اربوں کے بجٹ ہونے کے باوجود حکومت غریبوں کو صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن