سپریم کورٹ کو خراج تحسین‘ فیصلہ نہ آتا تو تمہیں قوم کا خون چوسنے سے کون روکتا : عمران خان
سیالکوٹ + سمبڑیال+ گوجرانوالہ+ وزیر آباد (نامہ نگاران+ ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمر ان خان نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جیل پاکستان کے سب سے بڑے چور کےلئے صاف کی جا رہی ہے، جیل کی درو دیوار نااہل نوازشریف کا استقبال کرنے کو بے تا ب ہے، پاکستان کی سپریم کورٹ نے سب سے بڑے ڈاکو کو ہمیشہ کےلئے نااہل کر دیا ہے جس پر سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تین مرتبہ وزیراعظم بننے والا چار مرتبہ نااہل ہوچکا ہے، طاقتور کا احتساب پہلی بار ہوا ہے، شریف خاندان تین سو ارب ملک سے باہر لے کر گیا اور سارا پیسہ بچوں کے نا م کر کے کہتا ہے میری جائیداد نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسکہ اور سمبڑیال میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوباز شریف نے پنجاب کے کروڑوں روپے اشتہاروں پر لگائے اور اشتہار پر ہی ڈیویلپمنٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ زرداری نواز گٹھ جوڑ کیوجہ سے قوم کو مقروض کر دیا، پاکستان کا بچہ بچہ ایک لاکھ چالیس ہزار کا مقروض ہے، ایک وقت تھا جب پاکستان کے وزیراعظم، صدر بیرون ممالک جاتے تھے توان کوعزت دی جاتی تھی ہم منصب ائر پورٹ آکر ملتا تھا،حال ہی میں ہمارا وزیر اعظم امریکہ گیا تو ائر پورٹ پر کپڑے اتروا کر اس کی تلا شی لی گئی ، پنجاب کو صرف قر ضے کے پیسہ پر چلا یا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دن دہاڑے ن لیگ کے یوسی چیئرمین نے ایک صحافی کو قتل کردیا ا ب سے پولیس گرفتار نہیں کر پا رہی کیونکہ پولیس اور ن لیگ ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت کیوجہ سے ملزمان رفوچکر ہو جاتے ہیں ۔کے پی کے میں ہم نے کسی سیا سی مخالف پر کو ئی ایف آر درج نہیں کرائی کیونکہ ہم نے پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کردی ہے پولیس خودمختار ہے، مگر پنجا ب کے شریف برادران نے مجھ پر ایف آئی آر درج کروارکھی ہیں۔ انہوں نے کہ اکہ انشااللہ نئے پاکستان میں پنجا ب پولیس کو پروفیشنل بنائے گے‘ سستی بجلی بنا نے بے شمار ذخا ئر مو جود ہیں،اندھیر ی رات اب ختم ہونے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 29اپریل کو مینار پاکستان کے جلسہ میں پاکستانی عوام کوپاکستان کی ترقی کا روڈ میپ دیا جائیگا ‘ قوم مایوس نہ ہو پاکستان انشااللہ ضرور ان چوروں، ڈاکوﺅں سے آزاد ہو گا، مجھے کیوں نکالا کی سیریل میں ابھی بہت سے کرپٹ لیگی آنیوالے ہیں، نواز شریف کہتا ہے "مجھے کیوں نکالا" لیکن سپریم کورٹ نے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ جو بھی چوری کرے گا اس کو" مجھے کیوں نکالا© "بنا دیا جائے گا ، میاں نواز شریف، شہباز شریف اور ان کا پورا ٹبر پیسہ بنانے میں لگا ہوا ہے۔ علاوہ ازیں وزیرآباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”آج ہمارے ملک کی یہ عزت ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے امریکہ میں کپڑے اتار لئے گئے“ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں سے نیا پاکستان بن رہا ہے ، سپریم کورٹ کوسلام پیش کرتے ہیں کیونکہ تاریخ میں ہماری سپریم کورٹ نے پہلی مرتبہ طاقتور کا احتساب کیا۔ ہماری جنگ اس کرپٹ مافےا اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف ہے ، آصف علی زرداری سمےت کسی بھی کرپٹ ٹولے کو نہےں چھوڑےں گے۔ خواجہ آصف کی بھی باری آنےوالی ہے ، نواز شرےف جےلوں سے ڈرتے ہےں ےا نہےں خواجہ آصف اب اپنی خےر منائےں ، شہبازشریف اڈیالہ جیل کی صفائی ستھرائی کرا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نگران حکومت کے معاملے ن لےگ کے کچھ لوگوں سے باہر سے بات چےت ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جہانگےر ترےن نے آج خود کہہ دےا ہے کہ ان کو عدالتی فےصلہ قبول ہے ۔ نواز شرےف اور جہانگےر ترےن مےں فرق ےہ ہے کہ نواز شرےف نے اپےل کی تھی جو مسترد ہوچکی ہے جبکہ جہانگےر ترےن نے اپےل کی تھی جو سپرےم کورٹ نے سن لی ہے۔ اےک سوال پر عمران خان نے کہا کہ سپرےم کورٹ کا کام انصاف کی فراہمی ہے مسئلہ پاکستان کا ےہ ہے کہ جن اداروں کو کرپشن کے خلاف کام کرنا چاہےے تھا جو نہےںہوا جب پانامہ کےس آےا تو نےب ، پارلےمنٹ ، پبلک اکاﺅنٹس کمےٹی ، الےکشن کمےشن ، اےف آئی اے کو اس کی تحقےقات کرنی چاہےں تھےں لےکن ےہ سارے خاموش رہے ان کے بعد صرف سپرےم کورٹ ہی باقی بچی تھی جس نے اےکشن لےا اور اب ےہ لوگ کہتے ہےں عدلےہ اپنے دائرہ اختےار سے باہر کام کررہی ہے۔ اگر سپریم کورٹ یہ فیصلہ نہ کرتی تو تمہیں قوم کا خون چوسنے سے کون روکتا۔ سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سوال ےہ ہے کہ پارلےمنٹ اس وقت کےا کررہی تھی جب پانامہ کےس آےا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور آج کی عدلیہ نے وہ کردیا ہے جو ماضی میں کوئی نہیں کرسکا اب کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔ گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلی باری خواجہ آصف کے جیل جانے کی ہے۔ملک کے بڑے بڑے منی لانڈلر میں آصف زرداری بھی ملوث ہے،ان سب کے خلاف جنگ جاری رہے گی،موجودہ حکومت کے پاس 45 دن رہ گئے ہیں تو یہ کیسے ایک سال کا بجٹ بنا سکتے ہیں، اگست ،ستمبر میں نئی حکومت اپنا منشور لے کر آئے گی تو بجٹ ان کا اور منشور کسی اورکا، یہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے پاس جھوٹے قطری خط ے علاوہ اور کچھ نہیں تھا۔ ہم لاہور کے جلسے میں اپنے 100دن کا پلان دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں سے نیا پاکستان بن رہا ہے اور خوشحالی آئے گی کیونکہ جس ملک میں کرپشن ہوتی ہے وہ ملک آگے نہیں بڑھتا۔ اللہ کا شکر ہے ہمیں کرپٹ لوگوں سے نجات ملی ہے۔