نواز شریف نااہلی: لیگی کارکنوں کا کئی شہروں میں احتجاج، بعض افراد احاطہ عدالت سے گرفتار‘وارننگ کے بعد رہا
اسلام آباد/ لاہور/ قصور (نمائندہ نوائے وقت+ ایجنسیاں+ نمائندگان) سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق فیصلہ سنتے ہی لیگی کارکنان نے احتجاج شروع کر دیا، کچھ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے احاطہ میں ہنگامہ آرائی کی کوشش کی، بعض کارکنوں نے عدالتوں کے خلاف بھی نعرے لگائے تاہم اس موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فوراً ان افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کر دےا۔ ذرائع کا کہناہے کہ ان کی جامہ تلاشی لی گئی اور تحقیقات کے بعد ریڈژون کے باہر وارننگ دیتے ہوئے چھوڑ دےا گےا، عدالت کے باہر موجود خواتین لیگی کارکنان نے ”میں بھی نواز ہوں“ اور ”ووٹ کوعزت دو“ کے نعرے لگائے، احتجاج کے باعث شاہراہ دستور بلاک ہو گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی خواتین ورکرز جو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کر رہی تھیں ان میں سے بیشتر وہ ہی خواتین تھیں جو اس سے پہلے جے آئی ٹی، احتساب عدالت کے باہر نظر آتی تھیں۔ لاہور میں جاتی امرائ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے مےاں نوازشر یف کی موجودگی کے دوران تاحےات نااہلی کیخلاف مظاہرہ کےا اور شدےد نعرے بازی کرتے ہوئے کارکنان نے کہا کہ نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرنا ایسے ہے جیسے پاکستان کے وجودسے روح کو نکال لینا، سیاسی جماعتوں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں، انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے، نوازشریف کی محبت عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے۔ قصور میں ارکان اسمبلی اور کارکنان نے احتجاجی رےلی نکالی، مطاہرےن نے ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دےا اور فےصلے کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اےم اےن اے مےاں وسےم اختر شےخ نے کہاہے کہ مےاں نواز شرےف کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کےا جا رہا ہے، بعض قوتےں ضمنی انتخابات مےں مسلم لےگ (ن) اور مےاں نوازشرےف کی بڑھتی ہوئی مقبولےت کے خائف ہو کر اےسے فےصلے دلوا رہے ہےں۔ اےم پی اے حاجی محمد نعےم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ مسلم لےگ (ن) اس کی قےادت عوامی خدمت پر ےقےن رکھتے ہےں مگر عدالتےں کیسوں کا فےصلہ ہونے سے پہلے مےاں نوازشرےف کو کےسے تاحےات نااہل قرار دے سکتی ہیں۔ چےئرمےن ضلعی بےت المال قصور ناصر محمود خاں نے کہا ہے کہ اےسے فےصلے نہ ہم قبول کرےں گے اور نہ ہی عوام کو اےسے فےصلے قبول ہےں۔ جمیل احمد خا نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیراہتمام ملتان میں شاہ شمس پارک سے عیدگاہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیا اور نواز تیرے جانثار بے شمار بے شمار، ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگا ئے۔ احتجاجی ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر و رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے کی۔ سلطانہ شاہین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قائد میاں نوازشریف کیخلاف عدالتی فیصلہ کسی صورت تسلیم نہیں کرتے اس فیصلہ کا مقصد درحقیقت قوم کو ایک باکردار سیاسی قیادت کو آگے آنے سے روکنا ہے۔ دیگر شہروں میں بھی بعض مقامات پر نواز شریف کی نااہی کا فیصلہ آنے پر کارکنوں نے احتجاج کیا۔
کارکن احتجاج