• news

قومی اسمبلی: کورم ٹوٹنے پر حکومت کو سبکی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد (وقائع نگار) قومی اسمبلی میں حکومت کو کورم ٹوٹنے کے باعث حسب روایت پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ کورم پورا نہ ہونے کے باعث سپیکر نے ایوان زیریں کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایون میں کورم کی نشاندہی کردی۔ سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے پر کورم پورا ہونے تک ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ کچھ دیر بعد اجلاس کی کارروائی دوبارہ ڈپٹی سپیکر مرضتیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت شروع ہوئی تو سپیکر نے گنتی کا حکم دیا۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلنے پر سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا۔
اجلاس/ ملتوی

ای پیپر-دی نیشن