• news

گجرات: قتل کا ملزم 12سال بعد ہائیکورٹ سے بری

گجرات ( نامہ نگار) قتل کیس میں ملوث سزائے موت کا قیدی 12سال بعد ہائی کورٹ سے بری ہو گیا۔ ملزم افتخار عرف کھارا سکنہ وزید کو31 دسمبر 2010ء کو ایڈیشنل سیشن جج گجرات ملک علی ذوالقرنین اعوان نے اپنے ہی گائوں کے رہائشی عبدالقیوم کے قتل کے الزام میں سزائے موت کی سزا کا حکم سنایا تھا جبکہ دیگر 3 ملزمان ساجد حسین، نذیر حسین، یاسین کو عدم ثبوت پر بری کردیا تھا ملزمان کے خلاف تھانہ ٹانڈہ میں مقدمہ درج تھا۔

ای پیپر-دی نیشن