• news

مفتی ہدایت اللہ پسروری حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ملتان میں ادا کی جائیگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) رہنما جمعیت علماء پاکستان علامہ شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی، دارالعلوم ہدایت القرآن ملتان کے بانی و مہتمم مفتی ہدایت اللہ پسروری نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے جامعہ ہدایت القرآن ممتاز آباد ملتان میں ادا کی جائے گی۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر، ڈاکٹر جاوید اعوان، محمد ہاشم صدیقی، محمد ایوب مغل، رشید احمد رضوی، حافظ نصیر نورانی، مفتی تصدق حسین اور دیگر نے اظہار افسوس کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن