• news

کالا شاہ کاکو: بوسیدہ دیوار گرنے سے گلی میں کھیلتے 2 کمسن کزن جاں بحق، 2 زخمی

مریدکے (نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ کالا شاہ کاکو میں بوسیدہ دیوار گرنے سے دو کمسن کزن جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کالا شاہ کاکو ریلوے سٹیشن کی آبادی میں محمد سلیم نامی شخص کے سالے کی رسم چہلم تھی ۔اس موقع پر اس کی پانچ سالہ بیٹی شبانہ اپنے 8سالہ کزن محبوب اور دیگر کزنوں کے ساتھ گلی میں بوسیدہ دیوار کی اوٹ میں کھیلنے مصروف تھے کہ اچانک دیوار زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں کمسن شبانہ اور اس کا کزن محبوب موقع پر جاں بحق، دو ہم عمرکزن شدید زخمی ہو گئے جنہیں میوہسپتال لاہور منتقل کر گیا جہاں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ محبوب اور اس کی زخمی ہونے والی بہن امانت نامی شخص کے بچے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن