ملتان: تحریک انصاف ورکرز کنونشن میں بدنظمی، صحافیوں نے بائیکاٹ کر دیا
ملتان (نامہ نگار خصوصی) ملتان کے حلقہ پی پی 217 کے سورج کنڈ روڈ میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں بدمزدگی، بدتمیزی پر صحافیوں نے کنونشن کی کوریج کا بائیکاٹ کر دیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کے کنونشن میں پہنچتے ہی زیادہ افراد کے سٹیج پر چڑھ جانے سے سٹیج ٹوٹ گیا۔ شاہ محمود قریشی لڑکھڑا گئے۔ سٹیج کے ٹوٹنے کی فوٹیج بنانے پر پی ٹی آئی ورکرز نے میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی کی۔ شاہ محمود قریشی اور میزبان سلمان نعیم سب کچھ دیکھتے رہے۔ ورکرز کو الجھنے سے نہیں روکا جس پر میڈیا نے کنونشن کی کوریج کا بائیکاٹ کردیا۔