شریف خاندان شوگر ملز‘ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سمیت کئی اہم مقدمات سماعت کیلئے مقر ر
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے شریف خاندان کے خلاف شوگر ملز کیس، کالا باغ ڈیم کی تعمیر ،انتخابی فہرستوں کی تیاری اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں خواتین کو حراساں کرنے کے معاملے پر مقدمات سماعت کرلئے مقرر کردیئے ہیں ۔ ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ روسٹر کے مطابق شریف خاندان کے خلاف شوگر ملوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیاہے ، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 18 اپریل کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کو غیرقانونی قرار دیاتھا، ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا گیا تھا ،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کالا باغ کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت 16 اپریل کو سماعت کرے گا، درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے،انتخابی فہرستوں کی تیاری سے متعلق عمران خان اور ایم کیو ایم کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس عظمت سعید اور اعجاز الاحسن شامل ہیں ، سماعت کیلئے اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ، رجسٹرار سپریم کورٹ کی پی اے سی میں طلبی کا معاملے پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ16اپریل کو کرے گا، رشید اے رضوی و دیگر کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر تے ہوئے عدالت نے وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں ، این اے 34 لوئر دیر میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 16 اپریل کو کرے گا،پی سی بی میں خواتین کو حراساں کرنے کے معاملے پر سیماجاوید کی درخواست پرچیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 17 اپریل کو سماعت کرے گا۔