مشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر فیصلہ سنایا،عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں جبکہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی، درخواست گزار مقامی وکیل محمد آفاق ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا تھاکہ آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت پرویز مشرف کو 2013 کے الیکشن میں نا اہل قرار دیا گیا۔ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اینڈ رولز کے تحت نا اہل شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا۔