• news

لاہور: 30لاکھ سے زائد کے ڈاکے‘ 3کاریں 6موٹر سائیکلیں چوری

لاہور(نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے نصیر آباد میںماجدکے گھر سے6لاکھ‘ جنو بی چھاؤنی میں طاہرکے گھر سے 5لاکھ، شاد باغ میں لیاقت کے گھر سے 3 لاکھ‘ سمن آباد میں ند یم کے گھر سے2 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،مز نگ میںبابر اور اس کی فیملی سے3لاکھ 50ہزار‘ قا ئد اعظم انڈسٹریل ایر یا میں شہباز اور اس کی فیملی سے3 لاکھ، مناواں میں مقصود اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 30ہزار‘ سبز ہ زار میں زعیم اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ، ماڈل ٹاؤن میں اعجاز اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ کی نقدی، زیورات اور موبائل فون لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی 6وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے گرین ٹاؤن ، نواں کوٹ اور برکی سے 3کاریں جبکہ ملت پارک ، ٹبی سٹی ، شاہدرہ ٹاؤن ، مزنگ ، یکی گیٹ اور شفیق آباد کے علاقوں سے 6 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن