• news

الیکشن کمشن کی سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی وزیر داخلہ بلوچستان نے ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کو صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ میرسرفرازبگٹی کی جانب سے دائرآئینی درخواست کی سماعت کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے متعلقہ حکام، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 16اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن