آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل ، سابق چیف انجینئر سردار سعید اور ڈائریکٹر عارف بٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)نیب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث ایل ڈی اے کے سابق چیف انجینئر سردار سعید اور ڈائریکٹر عارف بٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی ہے۔ دونوں ملزمان کو انکا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا ۔ نیب لاہور نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں لہذا ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی جائے۔