• news

غزہ اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، ایک شہید ، متعدد زخمی

غزہ (اے ایف پی) فلسطین میں غزہ کی اسرائیلی سرحد کے ساتھ مسلسل تیسرے جمعہ کو ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا جس دوران جھڑپوں میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ مظاہرے اسرائیلی فوج کی جانب سے 34 فلسطینیوں کی شہادت اور ہزاروں کو زخمی کرنے کے بعد کئے جا رہے ہیں۔ سرحد کے ساتھ دو علاقوں میں پتھر پھینکنے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ زخمیوں میں سے بیشتر مشرقی غزہ سٹی میں زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد وسطی غزہ میں البْریج کے قریب تصادم میں زخمی ہوئے۔ شمالی غزہ میں اسرائیل کے بڑے جھنڈے کو نذر آتش کیا گیا جسے پہلے زمین پر بچھا کر مظاہرین کے چلنے کے لیے رکھ دیا گیا تھا۔ 30 مارچ سے ہونے والے مظاہروں کے باعث اسرائیل کو چیلنج کا سامنا ہے جس نے یہ کہتے ہوئے سیدھی فائرنگ کرنے پر تنقید کو مسترد کردیا تھا کہ ایسا کرنا ضروری ہے۔ مظاہروں کے منتظمین نے جمعہ کے احتجاج کو اسرائیلی پرچم نذر آتش کرنے اور فلسطینی پرچم لہرانے کے لئے طلب کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے مظاہرین نے سرحدی علاقے میں ٹائر جلا کر احتجاج کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن