ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ کی قائداعظم کی مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
کراچی (صباح نیوز) مواصلات اور شہری ترقیات کے ایرانی وزیر عباس آخوندی پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی مرکز کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چرھائی۔