• news

روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال : سلامتی کونسل کا 15رکنی وفد برما اور بنگلہ دیش کا دورہ کریگا

نیویارک(اے پی پی) اقوام متحدہ کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 ارکان برما، بنگلہ دیش اور عراق کا دورہ کریں گے۔اقوام متحدہ کے صدر دفتر سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 ارکان 26 اپریل سے 2 مئی تک برما، بنگلہ دیش اور عراق کا دورہ کریں گے۔ برمااور بنگلہ دیش کے دورے کا مقصد روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لینا اور عراق کے دورے کا مقصد 12 مئی کو مقررہ انتخابات کے لیے اقوام متحدہ کی سپورٹ کا اظہار ہے۔ سلامتی کونسل کئی ماہ سے برما کا دورہ کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن