• news

آذربائیجان کے صدارتی الیکشن شفاف نہیں تھے:یورپی تنظیم

برسلز (اے پی پی) یورپی سلامتی اور تعاون کی تنظیم او ایس سی ای کے مبصرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آذربائیجان میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں ریکارڈ کی گئیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق 11 اپریل کو ہونے والے انتخابات کو غیر شفاف اور صدر الہام علیوف کے چوتھی مدت صدارت کے لئے انتخاب کو بھی غیر جمہوری قرار دیا گیا ہے۔ اس الیکشن میں علیوف کو 86 فیصد ووٹ حاصل ہوئے جب کہ اپوزیشن نے بائیکاٹ کر رکھا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن