ارجنٹائن : مال خانہ سے ساڑھے 13 من منشیات غائب، پولیس نے الزام چوہوں پر لگا دیا
بیونس آئرس (آن لائن)ارجنٹائین میں پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو گمشدہ منشیات کا الزام چوہوں پر عائد کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔تفتیش کاروں نے بیونس آئرس کے شمال مغرب میں واقع پولیس کے ویئر ہاؤس سے 5,460 کلو گرام گمشدہ منشیات دریافت کر لیں۔شہر کے سابق پولیس کمشنر جاویئر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے جج کو بتایا کہ ’چوہوں‘ نے منشیات کھا لیں۔ فرانزک ماہرین کو شک ہے اگر چوہے اسے کھا لیتے تو شاید مر جاتے۔جج ایڈریان گونزیزز کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بیونس آئرس یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ’چوہے منشیات کو خوراک کے طور پر کھانے کی غلطی نہیں کرتے۔عدالت اب فیصلہ کرے گی کہ منشیات کسی ’مصلحت یا غفلت‘ کی وجہ سے چوری ہوئیں۔