• news

وزیراعظم کا نیو اسلام آباد ائرپورٹ کا دورہ‘ مختلف حصوں کا جا ئزہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ کا دورہ کیا۔ مشیر شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان اور ایوی ایشن کے دیگر حکام نے وزیراعظم کو نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ائرپورٹ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ نیو اسلام آباد ائرپورٹ 20 اپریل سے آپریشنل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی مسافروں کے لئے سہولتوں کا معیار بین الاقوامی سطح کے مطابق ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن