• news

غیرملکیوں کو جاپان سے روانگی کے وقت ٹیکس ادا کرنا ہو گا ،کابینہ نے منظوری دیدی

ٹوکیو(اے پی پی) جاپانی پارلیمنٹ نے غیر ملکیوں سے ملک سے روانگی کے وقت ٹیکس کی ادائیگی کی منظوری دیدی۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ کی جانب سے منظور کئے گئے اِس نئے قانون کے تحت دو سال یا اس سے زیادہ عمر کے جاپانی اور غیر ملکی مسافروں کو جاپان سے جاتے وقت ایک ہزار ین یعنی تقریباً 9 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ نئے ٹیکس پر عملدرآمد آئندہ سال 7 جنوری سے واجب الادا ہو گا اور اِسے ایئرلائن کے ٹکٹ اور دیگر کرایوں کے ساتھ وصول کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اِس ٹیکس کی آمدنی کو سیاحتی خدمات کی بہتری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس ٹیکس سے تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر2019 اور اْس سے اگلے مالی سال کے دوران 37 کروڑ ڈالر سے زائد آمدنی متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن