• news

بجلی چوروں سے ہر صورت جرمانے وصول کئے جائیں گے: مجاہد پرویز

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں لیسکو کی ریکوری 100فیصدرہی ہے۔ یہ بات ایک اجلاس میں بتائی گئی اجلاس میں جنرل منیجر آپریشن چوہدری انور، جنرل منیجر ٹیکنیکل خالد سعید اختر،کسٹمر سروسز ڈائریکٹر مجاہد سعید رانا، تمام سرکلز کے ایس ایز، ڈی سی ایمز اور ایکسئینز نے شرکت کی۔ کسٹمر سروسز ڈائریکٹر مجاہد سعید رانا نے بتایا کہ لیسکو کے تمام سرکلز نے اپریل کے لیئے طے کردہ ٹارگٹس کے حصول کے لیئے کام کرنا شروع کر دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کے خلاف مہم منظم طریقے سے جاری ہے۔دریں اثناء چیف ایگزیکٹو لسیکو مجاہد پرویز کی ہدایت پر سپرنٹنڈنگ انجینئر سرکل تھری انجینئر چودھری رشیدخان کی چھاپہ مار ٹیموں نے مارچ دوہزار اٹھارہ کے ایک ماہ میں اکتالیس لاکھ یونٹس کی ریکارڈ بجلی چوری پکڑی لی اور مجموعی طور پر آٹھ کروڑ روپے ڈٹیکشن بل چارج کئے۔ یوں بہتر کارکردگی کے باعث مارچ دوہزار اٹھارہ کے مہینے میں میں سرکل کے لائن لاسز میں اعشاریہ چھ فیصد کمی ہوئی جولیسکو کے باقی سرکلز سے زیادہ ہے جبکہ بجلی چوروں کے خلاف 276 ایف آئی آر درج کرائیںمجموعی طور پر سات سو بجلی چور پکڑ کر ان کے کنشکشن منقطع بھی کئے ۔

ای پیپر-دی نیشن