پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے: علی جہانگیر صدیقی
لاہور (پ ر) انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں ای ایم ای سی کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی وزیراعظم کے خصوصی مشیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں بہت زیادہ گنجائش ہے۔ نوجوانوں کے لئے بہت زیادہ مواقع ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ دستیاب وسائل سے کسی طرح مستفید ہوتے ہیں‘ اپنے لیے کس طرح نئی راہیں تلاش کرتے ہیں۔ ڈین آف سی بی ایم ڈاکٹر سید عرفان حیدر نے پروفیشنل حوالے سے جہانگیر صدیقی سے گفتگو کی۔ انہوں نے آئی او بی ایم کی خدمات کو سراہا کہ ادارہ طلبہ کی بہتر انداز میں تربیت کر رہا ہے۔