• news

اللہ نہ کرے محتاج بنوں‘ آئندہ الیکشن کیلئے نوازشریف سے ٹکٹ مانگا نہ مانگوں گا: نثار

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایسا وقت نہ آئے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں، آئندہ الیکشن کیلئے نوازشریف سے ٹکٹ مانگا نہ مانگوں گا۔ ہفتہ کو میاں نواز شریف کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ان سے ٹکٹ کس نے مانگا ہے کہ ہر دوسرے دن مجھے آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے بارے میں کوئی نہ کوئی بیان داغ دیتا ہے۔ ان کے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئندہ الیکشن میں مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا ہے اور اللہ تعالیٰ ایسا وقت نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔
نثار/ ٹکٹ

ای پیپر-دی نیشن