• news

زرداری سے ملاقات، پی ٹی آئی، قومی وطن پارٹی کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

اسلام آباد (اے پی پی) آصف زرداری سے پی ٹی آئی اور قومی وطن پارٹی کے رہنماﺅں نے ملاقات کرکے اپنی پارٹیوں کو خیرباد کہہ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ہفتہ کے روز زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ایم پی اے دینہ ناز، حیات آباد سے پی ٹی آئی کے ناظم مسعود خٹک، رحمت آباد کے نائب ناظم حکیم الرحمن اور کوہاٹ سے قومی وطن پارٹی کے امیدوار اور ریجنل جنرل سیکریٹری مسعود الاسلام نے اپنی پارٹی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق صدر سے ملاقات کرنے والوں میں وکلاءکا وفد بھی شامل تھا جن میں نیازالرحمن ، مسعود خٹک، عبدالرحمن خٹک اور نمبردار انور علی طور ڈنڈ شامل تھے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، بیرسٹر مسعود کوثر، سینیٹر بہرہ مند تنگی، سینیٹر روبینہ خالد، سینیٹر سردار علی خان اور زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ بھی موجود تھے۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کچلے ہوئے طبقات کی حمایت کی ہے۔ زرداری نے پختون عوام کو شناخت دے کر پختونوں کے دل جیت لئے ہیں۔ آصف زرداری جو وعدہ کرتے ہیں اس کو پورا کرتے ہیں۔ پختونخوا کے عوام اپنی آئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کے لئے پیپلزپارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں
شمولیت

ای پیپر-دی نیشن