• news

آسٹریلیا نے مینز ہاکی میں طلائی تمغہ جیت لیا

گولڈ کوسٹ/ آسٹریلیا (سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا نے کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا، انگلینڈ نے بھارتی غرور خاک میں ملا کر اسے کانسی کے تمغے سے بھی محروم کر دیا۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں مینز ہاکی ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 2-0سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 2-1 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔پاکستان نے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔


میچ کے 21ویں منٹ میں آسٹریلیا کے کلین شمڈت نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 7 منٹس بعد آسٹریلیا کے ڈاسن نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، آسٹریلیا کی یہ برتری نہ صرف پہلے ہاف بلکہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح آسٹریلیا نے 2-0 گولز سے کامیابی حاصل کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا،

ای پیپر-دی نیشن