حافظ آباد‘ قصور : گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 2افراد کی خودکشی
حافظ آباد‘ ونیکے تارڑ‘ قصور (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 2افراد کی خودکشی۔ حافظ آباد کے نواحی گائوں ہنجرانواں والہ میں خالد ولد محمدبشیر نے گائوں میں گوشت کی دکان بنا رکھی تھی۔ وہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی سے ڈپریشن کا شکار چلا آرہا تھا گزشتہ روز اس نے خود کو چھری سے شدید زخمی کرلیا جس پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مصطفیٰ آباد فتور روڈ پر لال دین قریشی کی بیٹی خوش بختی کا اہل خانہ کے ساتھ گھریلو تنازع چلا آرہا تھا۔ وقوعہ کے روز اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔