• news

غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب دھماکہ‘ اسلامی جہاد کے4 کارکن شہید

غزہ (اے ایف پی) عسکری فلسطین تنظیم اسلامی جہاد کے 4کارکن اسرائیلی سرحد کے قریب غزہ میں اچانک دھماکے میں شہید ہوگئے۔ تنظیم کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہمارے کارکن تیاریوں میں مصروف تھے دھماکہ ہوگیا۔ فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کرسکتے۔ غزہ میں حکمران حماس کے ساتھ اسلامی جہاد کا الحاق ہے۔ ادھر اے ایف پی کے نمائندے نے کہا دھماکہ خیز مواد ایک ٹک ٹک گاڑی میں نصب تھا جب یہ اسرائیلی بارڈر سے چند میٹر کے فاصلے پر پہنچی تو اچانک دھماکہ ہوگیا۔ یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا جب چند روز قبل اسرائیل نے یوم ارض منانے والے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 20 کے قریب نوجوان شہید کر دیئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن