سیاست میں کسی کی مقبولیت اور مقام عدالتی فیصلوں سے نہیں ہوتا : احسن اقبال
نارووال(نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں اسطرح کے فیصلے آچکے ہیں جس طرح نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا سیاست میں کسی کی مقبولیت اور کسی کا مقام عدالتی فیصلوں سے نہیں ہوتا سیاست کا تعلق برارست لوگوں کے دلوں سے ہوتا ہے اور لوگوں کی محبت سے ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ نواز شریف کو جتنی مقبولیت اس دفعہ ملی اس سے پہلے نہیں ملی تھی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے میں سیاست کو بدلنے کے لئے اسطرح کے فیصلے کیے گئے ہیں جو آج تک کامیاب نہیں ہوئے،نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے روح رواں ہیں کل بھی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے اس لئے انکا مقام اسطرح کے فیصلوں سے ختم نہیں ہوگا،وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بھی حقیت ہے کہ پانچ سال زرداری صاحب کو کرپشن کے دور میں پورے کرنے دئیے گئے اور نواز شریف صاحب کو پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے پانچ سال پورے کیوں نہیں دئیے گئے؟یہ وہ سوال ہے جو پاکستان کا ہرووٹر جاننا چاہتا ہے اور اس کے لئے جو تحریک آج برپا ہے یہ لوگوں کے دلوں میں گھر کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں یہی سوال ہوگا کہ پاکستان کے ووٹروں پاکستان کے غریبوں،مزدورں، کسانوں کے ووٹ کی کوئی اہمیت ہے کہ نہیں،پارٹی چھوڑ کر چانے والوں کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کے حلقے ختم ہوئے ہیں یا جنہیں اندازہ ہے کہ اگلے الیکشن میں انہیں پارٹی کا ٹکٹ نہیں ملے گا اس لئے وہ اپنا نیا گھر تلاش کر رہے ہیں ۔