• news

سرائیکی صوبہ کیلئے پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے آواز بلند کی: یوسف رضا گیلانی

محسن وال(نامہ نگار ) میاں نواز شریف پارلیمینٹ کی مضبوطی اور وقار کے لئے کام کرتے تو آج ان کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی حامی ہے آئیندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی بنائے گی سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی بودلہ ہائوس میاں چنوں میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشتریات وقومی ورثہ ایم این اے پیر محمد اسلم بودلہ سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد بودلہ ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے جن سیاستدانوں نے جنوبی پنجاب صوبہ کے نام سے جو گروپ تشکیل دیا ہے ہم ان کے اس جذبہ کی ناصرف قدر کرتے ہیں بلکہ ہر سطح پر ان کے ساتھ ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ سرائیکی صوبہ بنانے کے لئے سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی آواز بلند کی میرے دور حکومت میں ہم نے الگ صوبہ بنانے کے لئے سینٹ میں بل پیش کرکے دو تہائی اکثریت سے بل منظور کروایا ہمارے پاس قومی اسمبلی میں125ممبران کی سادہ اکثریت تھی مگر صوبہ بنانے کے لئے قومی اسمبلی میں بھی دو تہائی اکثریت سے بل کی منظوری ضروری تھی ،پارلیمنٹ میں مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں نے بھی الگ صوبہ بنانے کی مخالفت کی جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا میرا مشن پایا تکمیل تک نہ پہنچ سکا ۔ انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے ،قبل ازیں پیر محمد اسلم بودلہ سے ان کی والدہ کی وفات پرسابق وفاقی وزیر کامرس حامد یار ہراج سابق ضلع ناظم احمد یار ہراج اور سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے تعزیت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن