گوجرانوالہ: سی آئی اے کی کارروائی، لڑکیوں کو بلیک کر کے رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار
گوجرانوالہ/ گکھڑ منڈی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) سی آئی اے پولیس نے سوشل میڈیا کا ناجائز استعمال کرتے لڑکیوں کو بلیک میل کر کے ان سے پیسے بٹورنے والے ملزم مدثر ابراہیم تلونڈی کھجور والی کو گرفتار کر لیا، ملزم سوشل میٖڈیا پر جعلی آئی ڈی بنا کر متعلقہ لڑکی کا کلاس فیلو بن کر پہلے ان سے تصاویر حاصل کرتا، بعد میں بلیک میل کر کے پیسے بٹورتا تھا، ملزم اب تک درجنوں لڑکیوں کو بلیک میل کرچکا ٹریس نہیں ہو رہا تھا، پولیس ٹیم نے متاثرین سے معلومات اکٹھی کیں اور ملزم مدثر ابراہیم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔