• news

بھارت: فون پر شوہر سے لڑائی بیوی نے زہر کھا کر خودکشی کرلی

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں موبائل پرشوہر سے لڑائی کے بعدبیوی نے زہر کھاکر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق قیصر گنج تھانہ علاقے کے گڑھولی کے رہنے والے شکیل نے اپنی بیٹی سونی کی شادی ذبیح اللہ نامی نوجوان سے 5ماہ قبل کی تھی، شوہر دہلی میں کاروبار کرتا ہے۔گزشتہ روز سونی چھت پر کھڑی ہوکر اپنے شوہر سے موبائل پرباتیں کررہی تھی کہ کسی بات پر کہاسنی ہوگئی۔ فون رکھتے ہی سونی چھت سے نیچے اتری اور گھرمیں موجودزہریلا مادہ کھالیا جس سے اسکی حالت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں اس کی موت ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن