فجی:کینی طوفان خطرناک شدت اختیار کر گیا،8افراد ہلاک
نواکہ(آن لائن)فجی میں آنیوالے جوسی اور کینی نامی طوفانوں کی زد میں آتے ہوئے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ تقریباً گزشتہ دو ہفتوں سے فجی کو اپنے زیر اثر لینے والے ٹراپیکل طوفانوں سے آنے والی موسلا دھار بارشیں سیلاب آنے کا موجب بنیں۔طوفان سے سب سے زیادہ نواکہ،تاؤوا اور راکی راکی شہر متاثر ہوئے۔