مفتی ہدایت اللہ پسروری کی نماز جناز ادا کر دی گئی، جاوید ہاشمی، حامد سعید کاظمی سمیت متعدد سیاسی رہنمائوں کی شرکت
ملتان ( نامہ نگار خصوصی) جمعیت علمائے پاکستان کے قائد علامہ شاہ احمد نورانی کے قریبی تحریکی ساتھی جے یو پی کے مرکزی سینئر نائب صدر مدرسہ دارالعلوم ہدایت القرآن ممتاز آباد ملتان کے بانی ومہتمم مفتی ہدایت اللہ پسروری مرحوم کی نماز جنازہ گذشتہ روز مدرسہ ہدایت القرآن ممتاز آباد کے ملحقہ گرائونڈ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی وصیت کے مطابق نماز جنازہ ان کے صاحبزادہ مفتی عثمان پسروری نے پڑھائی جبکہ جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی، درگاہ مولانا حامد علی خان کے سجادہ نشین صاجزادہ قاری احمد میاں نقشبندی، پیر اعجاز الحسنین المعروف لالہ سائیں نے دعا کرائی۔ مرحوم کی قل خوانی آج 15اپریل اتوار کو نوری جامع مسجد مدرسہ ہدایت القرآن ممتاز آباد میں بعد نماز فجر شروع ہو گی دعا ٹھیک ساڑھے نو بجے ہو گی۔ نماز جنازہ میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، سید حامد سعید کاظمی، قاری زوار بہادر سمیت متعدد سیاسی رہنمائوں اور سینکڑوں معززین شہر نے شرکت کی اور مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور ان کی دینی خدمات کو سراہا۔