• news

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کی نشاندہی پر 9 ملزم گرفتار

کراچی ( آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کی نشاندہی پر کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایم کیو ایم کے کورنگی کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کی نشاندہی پر کورنگی 1،2،4 اور لانڈھی میں چھاپے مارے اور 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور چائنا کٹنگ میں ملوث ہیں۔ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج رئیس عرف مما 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا واضح رہے کہ رئیس مما، پولیس کی بس پر فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے درجنوں واقعات میں انتہائی مطلوب تھا، جسے ریڈ وارنٹ کے تحت انٹرپول نے ملائیشیا سے گرفتار کیا تھا اور بعدازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گذشتہ ماہ 27 مارچ کو اسے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔دوسری جانب ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے 7 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی مولانا عبدالرحیم موقع سے فرار ہوگیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن