• news

جاپان کی آبادی میں مسلسل کمی، معمر افراد بڑھ گئے: سروے

ٹوکیو (صباح نیوز)جاپان کی آبادی میں مسلسل ساتویں سال بھی کمی ہوئی ،15 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد ریکارڈحد تک کم ہو کر کل آبادی کا 12.3 فیصد رہی ۔جاپانی حکومت کے ایک سروے کے مطابق جاپان کی آبادی میں مسلسل ساتویں سال بھی کمی ہوئی،ملکی آبادی میں عمررسیدہ افراد کی تعداد بڑھ گئی۔ داخلہ امور کی وزارت نے کہا کہ گذشتہ سال یکم اکتوبر کو غیر ملکیوں سمیت جاپان کی کل آبادی 12 کروڑ 67 لاکھ تھی۔7سال مسلسل کمی کے رجحان کے ساتھ یہ 2016 کی نسبت 2 لاکھ 27 ہزار کم ہے۔صِنفی اعتبار سے مردوں کی تعداد تقریبا 6 کروڑ 16 لاکھ 50 ہزار اور عورتوں کی تعداد 6 کروڑ 50 لاکھ 50 ہزار رہی۔65 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ریکارڈ حد تک بڑھتے ہوئے کل آبادی کا 27.7 فیصد رہی۔15 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد ریکارڈحد تک کم ہو کر کل آبادی کا 12.3 فیصد رہی۔

ای پیپر-دی نیشن