مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا
کراچی(آن لائن)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ شعبان المعظم 1439ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس کل 16اپریل بروزپیر بعد نمازِ عصر دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا ۔ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں پر رابطہ قائم کریں۔