• news

روس میں ٹیلیگرام میسنجر پر پابندی کا عدالتی حکم جاری

ماسکو (اے پی پی) روسی نیوز ایجنسی تاس کے مطابق ایک ملکی عدالت نے ٹیلیگرام میسنجر سروس کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ روس میں ریاستی مواصلات کے نگران ادارے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اْس نے ٹیلیگرام کی پیغام رسانی کی ایپلیکیشن تک رسائی محدود کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ یہ درخواست روسی سرکاری خفیہ اداروں کو ٹیلیگرام کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کے خفیہ پیغامات تک رسائی دینے سے انکار کے بعد دائر کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن