• news

سرگودھا: حساس اداروں کی کارروائی‘ بھتہ خوروں کا 12رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

سرگودھا (نامہ نگار) حساس اداروں کی کارروائی‘ پولیس کی سرپرستی میں کام کرنے والے نوسر بازوں، بھتہ خوروںکا 12رکنی بین الصوبائی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، گینگ مختلف شہریوں اور تاجروں کو بھتہ دینے کیلئے ناجائز تنگ کر رہا تھا‘ اس گروہ کے ارکان اپنے آپ کو پاک آرمی اور مردم شماری ٹیم ظاہر کرکے لوگوں کی جائیداد اور بنک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کرتے پھر ان کو لوٹ لیتے تھے۔ سرگودھا سمیت کئی شہروں میں خود کو مردم شماری ٹیم آرمی افسران ظاہر کرکے انکے اثاثہ جات ، جائیداد اور بنک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کے علاوہ انہیں مختلف انداز میں ڈرا دھمکا کر لوٹ مار کرنے والا بین الصوبائی گروہ حساس اداروں کی مداخلت ایکشن پر سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ گینگ کے گرفتار ارکان اور سرغنہ کو ڈی پی او سہیل چوہدری نے اپنے دفتر میں ہونے والے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سامنے پیش کرتے اسے پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی سے عبارت کیا جبکہ مبینہ طور پر عرصہ دراز سے یہ خطرناک گینگ پولیس کی سرپرستی میں کام کررہا تھا، اس حوالہ سے پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی او سرگودھا نے بتایا کہ ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم اور حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے بھتہ خور گینگ سرغنہ اصغر علی ولد خلیل اوڈھ ساتھیوں سمیت جن میں مجاہد، عامر، اکبر، رضوان، منشاء اوڑھ، نصر عباس، عبدالستار، اختر، بلال، ظفر علی اور منشاء کو گرفتار کرلیا۔ چک 51 شمالی کے لیاقت علی کو بھتہ خور گینگ کی طرف سے 20لاکھ روپے بھتہ نہ دینے کی صورت میں اسکا بیٹا اغوا کرنے کی دھمکی ملی اس اطلاع پر ہم نے فوری نوٹس لیا‘ملزمان کو فوری طور پر گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن