• news

کینال پارک سمیت پورے شہر میں تعمیر نو کا کام جاری ہے: ملک عارف

نارنگ منڈی (نامہ نگار) محلہ کینال پارک کے محمد شہزاد سلامت اور مولوی بشارت علی نے محلہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین رانا افضال حسین چوہدری حسان ریاض ایم پی اے چیئر مین میونسپل کمیٹی محمد عارف اور ملک محمد یوسف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے قائدین نے عوامی خواہشات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے علاقے کو خوبصورت بنا دیا ہے۔ اس موقع پر چیئر مین ملک محمد عارف نے بتایا کہ کینال پارک سمیت پورے شہر میں تعمیر نو کا کام جاری ہے اور شہر کو خوبصورت بنانے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن