• news

کٹھوعہ میں آصفہ بانو کا زیادتی کے بعد قتل‘ بھارت بھر میں مظاہرے ہزاروں خواتین سڑکوں پر آ گئیں

لاہور (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں جموں کے علاقے کٹھوعہ میں مسلمان 7 سالہ بچی آصفہ بانو کو اجتماعی زیادتی کے بعد وحشیانہ قتل کیخلاف اتوار کے روز پورا بھارت سڑکوں پر نکل آیا۔ دارالحکومت نئی دہلی کے علاوہ ممبئی، احمد آباد، جے پور، اترپردیش، بہار میں پلے کارڈ اور آصفہ کی تصویر اٹھائے افراد جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، نے ریلیاں نکالیں اور آصفہ کے قاتلوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ نئی دہلی میں ہزاروں افراد نے بینرز اٹھائے سڑکوں پر مارچ کیا جبکہ ممبئی میںاداکار عامر خان کی اہلیہ کرن راﺅ نے اسی طرح کی ریلی کا اہتمام کیا۔ اورنگ آباد میں رات کو سینکڑوں افراد نے مشعل بردار جلوس نکالا اورآصفہ بانو کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ واضح رہے کہ آصفہ بانو کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے ماسٹر مائنڈ کٹھوعہ میں مندر کے مہانت سنجی رام اسکے بیٹے وشال اور دیگر کی حمایت میں جلوس نکالنے اور واقعہ کو ہندوﺅں کیخلاف سازش قرار دے کر مہم چلانے پر ملک بھر میں ہونے والی شدید تنقید پر حکمران جماعت بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر میںمجرموں کے سرپرست اپنے 2 وزراءچندر پرکاش گنگا اور چودھری لال سنگھ سے استعفے لے لئے۔ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی جنہوں نے وزراءکے استعفوں کے حوالے سے دباﺅ ڈالا تھا۔ اتوار کے روز فوراً ن کے استعفے منظور کرلئے جسکے بعد بی جے پی اور محبوبہ مفتی کی جماعت پی ڈی پی میں اتحاد ٹوٹنے کا خطرہ فی الحال ٹل گیاہے۔ تاہم محبوبہ مفتی نے آج پیر کے روز پارٹی کی ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے جس میں اتحاد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اتوار کے روز بی جے پی کشمیر کے صدر ست شرما نے وزراءکے استعفے محبوبہ مفتی کے حوالے کئے۔
بھارت/ احتجاج

ای پیپر-دی نیشن